عام انتخابات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر نے تاریخ دیدی

وفاقی وزیر برائے توانائی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اسی برس 10 نومبر سے پہلے ہو جائیں گے۔اسمبلی مدت مکمل کر لے تو 60 دن یا پہلے ختم کی جائے تو 90 دن بعد الیکشن ہونے ہیں۔وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا ملک میں عام انتخابات کسی صورت 10 نومبر 2023 سے آگے نہیں جا سکتے، قومی اسمبلی نے الیکشن کے لیے تمام درکار وسائل بجٹ میں منظور کرلیے ہیں لیکن قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو ہی دینی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی میں 10 پوائنٹس کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی ناقابل برداشت سطح پر ہے، معاشی اضطراب اور عدم استحکام والی حالت اب کم ہو رہی ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا 2007 میں خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ 150 دن رہا، 2018کے برعکس اس الیکشن کا نتییجہ عوام کے ووٹ کے مطابق ہی آئے گا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا تیاری ہو رہی ہے کیسز جلد فائل ہوں گے، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ کیسز فائل ہوں گے، جس نے سول املاک پر حملے کیے ان پر سول کورٹ مقدمہ چلے گا، جس نے فوجی

مجھے کہاں پھنسا دیا،پرویزالٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار،بیٹے کاانکار

تنصیبات پر حملے کیے ان پر ملٹری کورٹ میں مقدمات چلیں گے۔

Back to top button