گلگت بلتستان اسمبلی:پیپلز پارٹی کےفدا محمد ناشادنااہل قرار

الیکشن کمیشن گلگت  بلتستان  نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد کو نااہل قرار  دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر  راجہ شہباز خان کے مطابق اثاثے چھپانے پر فدا محمد ناشاد صادق اور امین نہیں رہے، سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلےکے تحت فدا محمد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فدا محمد ناشاد حلقہ جی بی اے-9  سکردو 3 سےکامیاب ہوئے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا ہےکہ  اس خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول پیرکو جاری کیا جائےگا۔

Back to top button