سونے کی فی تولہ قیمت 3700 کی کمی سے 192200ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1837 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3700روپے اور 3173روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 192200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 164780 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2100روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.2

روپے کی کمی سے 1800.41روپے کی سطح پر آگئی۔

نور عالم کا ضمنی فنانس بل کے حق میں ووٹ دینے سے انکار

Back to top button