سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صوبائی صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے سے کم ہو کر1 لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ 7 ہزار 167 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازارکے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 11ڈالرکم ہو کر 1811ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار ڈالر 173 روپے کا ہو گیا
