لانگ مارچ سے حکومت کو گرا کر دکھائیں گے

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیاکہ لانگ مارچ سے حکومت گرا کردکھائیں گے، 27 فروری کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، جمہوری طریقے سے حکومت کو نکالنے کی بات کا مثبت ردعمل نہیں آیا۔
سابق وزراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم اس حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلیں اور ہماری سی ای سی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم 27 فروری کو حکومت کیخلاف نکلیں گے۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ ہم نے جمہوری طریقے سے حکومت کو نکالنے کی بات کی، ہم نے تحریک عدم اعتماد کی بات بھی کی، ہمارے پاس سینیٹ میں فی الحال مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آئین اورقانون میں ایمرجنسی کی کوئی گنجائش نہیں، صدارتی نظام کا شوشہ ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہے۔
مری کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا
وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر صحت نے شاہ رخ جتوئی کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے، حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام دشمن منی بجٹ کو زبردستی پاس کروایا، ہم نے ایوان کے اندر اور باہر منی بجٹ پر احتجاج کیا، ہم سےوعدہ کیا گیا تھا کہ کچھ اشیا پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا وہ بھی غلط ثابت ہوا ہے۔
