حافظ نعیم الرحمان کا آئی پی پیزکیخلاف عدالت جانے کااعلان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز کیخلاف عدالت جانے کااعلا ن کردیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ یہ تاریخی جدوجہد اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔یہ دھرنا قوم کو امید سے ہمکنار کرے گا۔زمینی حقیقت میں عملی جدوجہد ہونی چاہیے۔میڈیا کو ملا کر ایک اچھی جدوجہد بن سکتی ہے۔یہ دھرنا نوجوان کو کامیابی سے ہمکنار کروائے گا،دھرنے سے نوجوانوں میں نئی امنگ پیدا ہوئی ہے۔ملک میں مہنگائی کا عذاب مسلط ہوچکا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ آئی پی پیپز نے غریب عوام کا خون نچوڑ لیا ہے، کیپسٹی مد میں اربوں روپے عوام کے لوٹے گئے ہیں،جاگیرداروں کے پاس 20 ایکٹر سے اوپر زمین چھین لو۔زمین چھین کر غریبوں میں تقسیم کردو۔شہباز شریف یہ سب اپنی کمیٹی کو بتا دو۔حکومت اشرافیہ کا مفت پیٹرول بند کرے،بڑی بڑی سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں۔سرکاری گاڑیاں فروخت کر کے اربوں کی بچت ہوسکتی ہے۔10اور 15ایکڑوالوں کو ٹیکس استثنیٰ دیں،تنخواہ داروں سے ٹیکس نہ لیا جائے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کی بڑی شاہراہوں پر دھرنا دے۔دیں گے۔ملک جام کردیں گے۔شہباز صاحب جب شاہرائیں بند ہوں گی تو گھٹنے ٹیکو گے۔بہتر ہے پہلے مان جاؤ۔کل مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ہوگا۔حکومت کہتی ہے آئی پی پیزسے بات نہیں ہوسکتی ،کیوں ؟آئی پی ہیزکے معائدے عدالت میں چیلنج کرینگے ، اگرہمارے مطالبات نہ مانے تویہ دھرنا حکومت گراؤ تحریک میں بدل دینگے۔
آئی پی ہیز کے معائدے سے عوام کی جان چھڑائیں یا خود تیار ہو جاؤ۔ ،
مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کادھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے
راولپنڈی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے سے لوگوں کو امید ملی ہے۔ہمارے دھرنے کا مقصد پاکستان عوام کو ریلیف دلانا ہے۔ بجلی کے بلز اتنے بڑھ گئے آمدنی کے اعتبار سے عوام ادا نہیں کر سکتی۔18 فیصد بنیادی ضروریات بچوں کے دودھ پر ٹیکس لگا دیا گیا۔ حکومت کی ظالمانہ پالیسی سے صنعتیں بند ہوگئی ہیں
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ائی پی پی کے معائدے پی پی پی کے دور میں شروع ہوئے۔ پی ٹی آئی کے حکومت میں 35 کمپنیوں سے بات چیت کی گئی۔حقائق قوم کے سامنے نہیں لائے جاتے۔ایک ایک لیٹر کی قیمت عوام بھگت رہی پے۔ قوم کو فائدہ پہنچانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وزرا سرکاری گاڑی چار ہزار تین ہزار سی سی استعمال کرتے ہیں۔عوام بلوں ٹیکسوں کی صورت میں ان کی عیاشیوں کے پیسے ادا کرتے ہیں
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کل قوم کے سامنے ساری حقیقت لاوں گا ۔حکمران کو ہمارے مطالبات پر عمل کرنا ہوگا۔کراچی میں کل سے گورنر ہاوس میں دھرنا شروع ہونے جارہا ہے۔پشاور کے وزیر اعلیٰ یا گورنر ہاوس میں بھی اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ہمارا دھرنا ملک بھر میں پھیلایا جائے گا ۔دھرنے میں ٹریننگ کیمپ بھی بنا دیا ہے۔