گورنرفیصل کنڈی نے علی امین گنڈاپورپرتنقید کانشانہ بناڈالا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو تنقید کے نشانے پر رکھ لیا۔

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے ایک نجی شاپنگ مال میں ثقافتی نمائش کا دورہ کیا،، بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور پر کڑی تنقید کی،، بولے وزیراعلی خیبرپختونخوا صوبے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،، ان کی صوبے میں رٹ ختم ہوچکی ہے،، وہ اپنا اعتماد بھی کھوچکے ہیں وہ صوبائی اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

 اسلام آباد کو کنٹینرسٹی بنانے پر شبلی فراز حکومت پربرس پڑے

فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھاکہ ثقافتی نمائش میں حصہ لینے والے ہنرمندوں کا کہنا تھا کہ حکومت ان کی سرپرستی کرے  اور انہیں مال ایکسپورٹ کرنے میں مدد فراہم کرے تو پاکستان میں ثقافتی اشیا سے اچھا سرمایہ کمایا جاسکتا ہے۔ثقافتی نمائش میں حصہ لینے والے شہریوں نے کہا ہاتھ سے بنی ہوئی چیزوں کی دنیا میں بہت مانگ ہے،، حکومت ان کی سرپرستی کرے تو پاکستان ثقافتی اشیا سے اچھا زرمبادلہ کماسکتا ہے۔

Back to top button