اولمپیاڈ چیس چیمپئن شپ،قومی ٹیم کل ہینگری روانہ ہوگی

اولمپیاڈ چیس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کل بڈاپسٹ ہینگری روانہ ہوگی.ایونٹ میں کم عمر ترین قومی چیمپئن آیات عاصمی ان ایکشن ہونگی۔

پاکستان چیس فیڈریشن کے صدر حنیف قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ چیمپئین شپ میں ایک سو نوے ممالک کے مرد و خواتین کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔

چار مرد اورچار خواتین پر مشتمل قومی ٹیم چیمپئن شپ میں ان ایکشن ہوگی۔دو ریزرو کھلاڑیوں کے ویزوں نہیں لگے۔امید یے ان کو بھی جلد ویزوں کے اجراء کی امید ہے۔

ورلڈ نوماڈ گیمز،پاکستان نے کانسی کے تمغے جیت لئے

ایونٹ میں کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھائیں گےاور میڈل جیت کر قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے جبکہ حکومت نے قومی ٹیم کو ایونٹ میں بھیجوانے کےلئے  کوئی فنڈ نہیں دیا۔

Back to top button