سرکاری حج سکیم کے تحت 11لاکھ فی کس وصول کرنیکا فیصلہ

حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حج پالیسی 2024 منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے اور ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئندہ حج پر 28 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔
اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالر میں وصول کی جائے گی جب کہ 2024 کے حج کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210ہے۔
