سٹاک مارکیٹ کاروبار میں زبردست تیزی

سٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 634 پوائنٹس اضافے کے بعد 49300 کی سطح عبور کر گیا ہے۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں گزشتہ 5 کاروباری ہفتوں کے دوران تقریباً 8 ہزار سے زائد پوائنٹس یا بیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 534 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 764 پر بند ہوا تھا۔
