عمران خان کے بارے میں حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار کی بات درست ثابت ہورہی ہے : احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 20 سال پہلے حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار کی عمران خان کے بارے میں رائے درست ثابت ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ اسرائیل کہہ رہا ہے عمران خان پاکستان سے ہمارے تعلقات ٹھیک کرسکتے ہیں، 20 سال پہلے حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار کی عمران خان کے بارے میں رائے درست ثابت ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے چار سال مرکز اور پنجاب میں حکومت کی اور اپنےدور حکومت میں انہوں نےگالم گلوچ کےسوا کچھ نہیں کیا،سیاسی مخالفین کو چور ڈاکو کہنےمیں گزاردیے۔ ان کاکہنا تھاکہ عمران خان کےذریعے ملک میں انتشار کی سازش ہورہی ہے،حکومت سازشوں اور فوج دہشت گردی کےخلاف لڑ رہی ہے،ہم جنگ جیت کرملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پرڈالیں گے، عمران خان نے عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کو چن کر وزیر اعلیٰ لگایا، عمران خان نے مجھے جھوٹے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں بندکیا۔

9 مئی کا مجرم غلیظ بیانات کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہے : مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ اگر میں بطور رکن اسمبلی سزائے موت کےقیدی والی چکی میں رہ سکتا ہوں تو عمران خان کیوں نہیں، کوئی سمجھتاہے کہ خان کو چکی میں نہیں ہوناچاہیے تو وہ مجھ سےبھی معافی مانگے، عمران خان کو جو سہنا پڑ رہا ہےوہ ان کےکرتوتوں کا صلہ ہے۔

Back to top button