9 مئی کا مجرم غلیظ بیانات کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہے : مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ان ہی غلیظ بیانات کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہے۔عمران خان نے اس طرح کےلوگوں کو پروان چڑھایا، یہ ہے 9 مئی کےمجرموں کی اصلیت، اسی غلیظ ذہنیت نےملک اور سیاست کو گندا کیاہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صحافیوں کو دھمکانے اور خاتون صحافیوں کےلیے غلیظ زبان استعمال کرنےکے معاملے پر ردعمل دیتےہوئے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سوال کیاکہ کیا بدمعاش غنڈےاور سڑک چھاپ اپنےگھروں میں اپنی بہنوں سےاسی طرح مخاطب ہوتےہیں؟

صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے وزیر اعلیٰعلی امین گنڈاپور سےپوچھا کیا غیرت مند پٹھان اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سےاس طرح مخاطب ہوتےہیں؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اس طرح کے لوگوں کو پروان چڑھایاہے، یہ ہے 9 مئی کےمجرموں کی اصلیت ہے۔اسی غلیظ ذہنیت نےملک اور سیاست کو گندا کیاہے، یہ ہی غلیظ ذہنیت نوجوان نسل کو گمراہ کرناچاہتی ہے۔جو اِس غلیظ اور گھٹیاذہنیت کو سپورٹ کریں،وہ بھی ایسےہی ہیں۔

علی امین گنڈاپور کی خاتون صحافیوں کےلیے نازیبا زبان کا استعمال اور دھمکیاں

مریم اورنگزیب کاکہنا تھاکہ ان ہی غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم کہتاہے کہ میں امین گنڈا پور کےساتھ کھڑا ہوں،یہ لوگ معاشرے کی غلاظت کےذمہ دار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ یہ ہے خیبرپختونخواہ کا وزیر اعلیٰ جو غیرت مند اور خواتین کی عزت کرنےوالے پٹھانوں کی نمائندگی کررہا ہے، خیبرپختونخوا کےعوام پر ترس آتا ہے، دل دکھتاہے۔

Back to top button