علی امین گنڈاپور کی خاتون صحافیوں کےلیے نازیبا زبان کا استعمال اور دھمکیاں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آبا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کو کھلی دھمکیاں دیں اور خاتون صحافیوں کےلیے بھی غلیظ زبان استعمال کی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کو دھمکاتے ہوئےکہا کہ تم لوگ جو ہمارے خلاف کیمپین کررہے ہو تم سمجھتے ہوکہ ہمیں بلیک میل کرلو گے۔ صحافی پیسے لے کر انہیں بچاتے ہیں جنہوں نے آپ کا پیسہ لوٹا ہے۔

دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو ہم خود رہا کرائیں گے :  علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے خاتون صحافیوں کےلیے  بھی نازیبا زبان استعمال کی اور صحافیوں کو دھمکاتے ہوئے کہا میں حریف صحافیوں کو ننگا کروں گا۔

Back to top button