دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو ہم خود رہا کرائیں گے :  علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ عمران خان پر کیسز ختم ہوچکے ہیں تو اگر دو ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم عمران خان کو بھی خود رہا کرائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہم عمران خان کےساتھ اس لیے کھڑےہیں کیوں کہ وہ حق کی بات کررہا ہے،آج تو ہم جابر حکمران کےخلاف آواز اٹھا کر جہاد کررہے ہیں لیکن اگر ظلم بند نہ ہوا تو ہم اپنی جان سےجہاد کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نےکہا کہ میں آج سن رہا تھاکہ خواجہ آصف کہہ رہا تھاکہ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کےبعد رابطےرکھے،کیا فیض حمید ہمیں جہیز یا وراثت میں ملاتھا،تمہارا جنرل تھا،اپنا ادارہ ٹھیک کرو، اپنے جرنیل ٹھیک کرو،اپنے آپ کو ٹھیک کرو۔ ان کاکہنا تھاکہ جنرل فیض کو ڈی جی سی اور ڈی جی آئی ہم نےبنایا، اب غلط کرےہمارے کھاتےمیں اور اچھا کرے تو تمہارےکھاتے میں، اپنے ادارےکی اصلاح کرو،اگر تم نےفوج کو ٹھیک نہ کیاتو ہم کریں گے،یہ ہماری فوج ہےاور اس میں ہمارےبھائی ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں،پولیس میں تصادم،متعدد اہلکار زخمی

علی امین گنڈاپور نےکہا کہ عمران خان کےوکلا نےبتایا کہ ان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سےدو ہفتے میں قانون طور پر عمران خان رہانہ ہوا خدا کی قسم تو ہم عمران خان کو بھی خود رہا کریں گے،میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا،اب پیچھے مت ہٹنا کیوں کہ اگر ہم پیچھے ہٹےتو نہ دوبارہ ایسا موقع ملےگا نہ دوبارہ ایسا لیڈر ملےگا۔ ان کاکہنا تھاکہ عمران خان جلد رہاہوگا اور کوئی رکاوٹ بنا تو میرےپاس بھی کئی لوگوں کے کیسز پڑےہیں،ان سب کو ہتھکڑیاں لگا کر گھسیٹوں گا، خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے۔

Back to top button