ماہرین صحت نے ادرک صحت کیلئےمفیدقرار دیدیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ادرک کے استعمال کے صحت پرحیرت انگیز اترات مرتب ہوتے ہیں۔

ادرک بہت عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو پاکستان میں لگ بھگ ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے؟جی ہاں واقعی ادرک سے آپ مختلف امراض سے خود کو بچا سکتے ہیں اور یہ سستی چیز علاج کے ہزاروں روپے کی بچت کر سکتی ہے۔

ادرک میں موجود کیمیائی مرکبات جسم کو جراثیموں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ کیمیائی مرکبات ای کولی جیسے خطرناک بیکٹریا کی نشوونما روکتے ہیں۔ یہ دونوں بیکٹریا آنتوں کے انفیکشنز کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ ادرک کی جراثیم کش خصوصیات منہ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ یہ بیکٹریا مسوڑوں کے انفیکشن سمیت مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

Back to top button