پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا، ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو پاکستان نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتےہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔
پاکستان کی جانب سےیہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دےکر ملک چھوڑنے کے حکم کےبعد سامنے آیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایاگیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق بھارتی ہائی کمیشن کےاہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
بھارت نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا
دفتر خارجہ کاکہنا ہےکہ اس ضمن میں بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیاگیا جہاں انہیں اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیاگیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے بھی بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کےایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دےکر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جب کہ پاکستانی ناظم الامور کو اس حوالے سے ڈی مارش کیاگیا تھا۔