عامر لیاقت نے عامیانہ پن کی تمام حدیں کیسے پار کیں؟

تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی اور نام نہاد مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عامیانہ پن کی تمام حدیں کراس کرتے ہوئے اپنی تیسری بیوی کے ساتھ بیڈ پر لیٹے ہوئے لاڈ کرنے کی ویڈیوز مارکیٹ کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے انکی ٹرولنگ شروع کر دی۔

خود سے عمر میں 34 برس چھوٹی 18 سالہ لڑکی سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرنے والے 51 سالہ عامر لیاقت میں سوشل میڈیا پر کی ایسی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ لاڈیاں کر رہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کی یہ اوچھی حرکت پسند نہیں آئی اور وہ عامر لیاقت کی دھلائی میں مصروف ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی احمق ترین آدمی بھی اپنے بیڈروم میں اہلیہ کے ساتھ بنائی ہوئی ویڈیوز ئوں سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتا جیسا عامر لیاقت نے کیا ہے حالانکہ وہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی ہونے کے علاوہ خود کو مذہبی سکالر بھی کہتے ہیں۔ عامر لیاقت کے اوچھے پن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں ان کے بیک گراؤنڈ میں رنگ برنگے بھارتی گانے بھی چلا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے 10 فروری کو ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ انہوں پنجاب کے سرائیکی خاندان سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کر لی ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے نے ایسے وقت میں تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جب کچھ ہی روز قبل اداکارہ طوبٰی انور نے ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اداکارہ بیوی سے طلاق کے بعد اب ایک ٹک ٹاکر سے تیسری شادی رچائی ہے۔

عامر لیاقت کو خود سے کئی سال کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ جلنے والے جلیں، ہم تو مزے میں ہیں۔ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بنائی ہوئی پرائیویٹ ویڈیوز وائرل کرنے پر شوبز شخصیات سمیت عام لوگ بھی ان کے اس عمل پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے بھی اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسٹا گرام پر بیڈ روم کی ویڈیو شیئر کی یے جس میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ماضی کا مقبول گانا ’تم دینا ساتھ میرا، او میرے ہمنوا‘ سنائی دیتا ہے۔ دانیہ شاہ نے گانے کو شیئر کرتے ہوئے اس پر کمنٹس اور لائیک کرنے کا آپشن بند کر دیا تھا، تاہم ان کی ویڈیو کو دیگر سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا، جس کے بعد عامر لیاقت کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔

نواز شریف کو باہر بھیجنا ہماری بڑی غلطی تھی

عامر لیاقت کی جانب سے اپنی بیڈ روم ویڈیو شئیر کیے جانے پر ڈراما لبنیٰ فریال نے کہا کہ اسلام میں بیوی کو غیر محرم سے پردہ کرانے کا حکم دیا گیا ہے مگر موصوف تو اپنے بیڈ روم کے پرائیویٹ لمحات بھی چوک چوراہوں میں لوگوں کو دکھاتے پھر رہے ہیں جو کہ افسوس ناک عمل ہے۔

لبنیٰ فریال نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ویسے تو ہر معاملے میں اسلام کو لے آتے ہیں لیکن انہیں اپنی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا کوئی احساس نہیں اور نہ ہی اپنی عمر کا کوئی لحاظ ہے۔ اسی طرح اداکار اور کامیڈین علی احمد بٹ نے بھی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کرنے پر تنقید کی۔ احمد بٹ نے لکھا کہ جب کوئی شخص اپنے بیڈ روم سے ذاتی ویڈیوز کو شیئر کرتا ہے تو اسے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ دنیا کو اپنے نجی معاملات میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے۔

اداکار بلال قریشی نے بھی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی اور لکھا کہ آج ایک شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد شکر ادا کیا کہ وہ وائرل چیزوں کے چکر میں نہیں پڑے بلکہ احترام کے ساتھ شادی کی۔ عامر لیاقت کی ویڈیو پر عام لوگوں نے بھی خوب تنقید کی اور ٹوئیٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ بھی کرنے لگا، اس سے قبل بھی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، شادی کے بعد دونوں عامر لیاقت اور دانیہ شاہ متعدد ٹی وی پروگرامز میں بھی ایک ساتھ شریک ہو چکے ہیں۔

ایسے ہی ایک پروگرام میں دانیہ شاہ نے بتایا کہ جب وہ بچپن میں روتی تھیں تو والدہ ٹی وی پر عامر لیاقت کا پروگرام لگا کر انہیں چپ کرایا کرتی تھیں، عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ وہ دانیہ شاہ کو پہلے سے نہیں جانتے تھے بلکہ لودھراں کے ایک پیر نے ان کی شادی دانیہ شاہ سے کروائی اور لوگوں کو اس بات پر جلن ہو رہی ہے کہ انہوں نے ایک نوجوان لڑکی سے تیسری شادی کیسے کر لی۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی، جن سے انہیں دو بچے بھی ہیں، جن میں سے 22 سال کا بیٹا احمد جبکہ 18 سال کی عمر تک کی بیٹی دعا شامل ہیں، عامر لیاقت اور بشریٰ اقبال کے درمیان 2020 میں طلاق ہو گئی تھی، بعد ازاں عامر نے جولائی 2018 میں خود سے کافی کم عمر ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی ڈھائی سال بعد طلاق پر ختم ہوئی۔ عامر لیاقت نے دانیہ شاہ سے 9 فروری کو تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ ان کی تیسری بیوی نے انہیں چوتھی شادی کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

Back to top button