حکومت پیٹرول اورڈیزل پرفی لیٹرکتناٹیکس وصول کررہی ہے؟

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت کا 36 فیصد اور ڈیزل کی قیمت کا 35 فیصد ٹیکسوں پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائیمٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔

اسی طرح فی لیٹر ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 77 روپے ایک پیسہ پیٹرولیم لیوی اور ڈھائی روپے کلائیمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔

Back to top button