ایشیا کپ جیتنےکےعزم کےساتھ دبئی آئے ہیں،شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترا ہے، اگرچہ دبئی کی وکٹوں پر فاسٹ بولرز کو زیادہ سوئنگ نہیں ملتی۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز جارحانہ مزاج رکھتے ہیں اور ان کا مقصد وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ٹیم میں پانچوں فاسٹ بولرز کو کھلایا جائے کیونکہ انہیں ان کا جارحانہ انداز پسند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی20کرکٹ میں ایک دو کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں، سب ایک ساتھ فارم میں نہیں آتے۔ شاہین کا کہنا تھا کہ اگرچہ پچھلے میچز میں ہم بڑی ٹیموں کو شکست نہیں دے سکے، تاہم فتوحات حاصل کی ہیں اور اب ہمارا ہدف ایشیا کپ جیتنا ہے۔
