ہیومن رائٹس کمیشن کا موبائل سروس کی بحالی کا مطالبہ

ملک بھر میں انتخابی عمل جاری ہے جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن نے موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایچ آر سی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نگراں حکومت کو پولنگ کے دن بلاتعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنانے کی ہدایت کے باوجود سروسز میں مسلسل خلل پیدا ہوا ہے۔ بیان میں پی ٹی اے کے دعویٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اسے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز کو بلاک کرنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں، اس بارے میں شفافیت کا فقدان ہے کہ یہ خلل کہاں ہے اور کب تک جاری رہے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موبائل اور ڈیٹا سروسز کی بندش سے رائے دہندگان کے معلومات کے حق اور ممکنہ طور پر نتائج کی ترسیل متاثر ہو گی جن لوگوں نے یہ حکم دیا ان

ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

کی شناخت کی جائے اور ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔

Back to top button