ملک میں معاشی استحکام لائے جو اب گروتھ کی طرف گامزن ہے،وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہناہے کہ ماضی میں ملک کے ڈیفالٹ پر شرطیں لگ چکی تھی ، ملک میں معاشی استحکام لائے جو اب گروتھ کی طرف گامزن ہے۔
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے۔ ایف بی آر میں اربوں روپے کی لیکج تھی، صرف شوگر انڈسٹری میں 60 ارب روپے کی لیکج تھی ، تنخواہ دار شخص شوگر انڈسٹری کا بوجھ کیوں اٹھائے؟
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کی بدولت چینی کی صنعت میں ٹیکس چوری روک کر 60 ارب روپے اضافی ٹیکس حاصل کیا گیا ہے، ماضی میں ملک کے ڈیفالٹ پر شرطیں لگ چکی تھی ، ملک میں معاشی استحکام لائے جو اب گروتھ کی طرف گامزن ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپنا گھر پروگرام انتہائی اہم قدم ہے اس سے 12صنعتیں جڑی ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کے معاشی استحکام کو تسلیم کیا گیا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے اور ایف بی آر سے سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا،ایف بی آر کی اصلاحات تاریخی ہیں۔

Back to top button