شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گےکبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،ایرانی سپیکر

ایرانی پارلیمان کے سپیکر اور سربراہ مذاکرات کمیٹی محمد باقر قالیباف کہا ہے کہ اپنے شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق باقر قالیباف نے اپنے بیان میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو جنگ کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے گزشتہ برس 12 روزہ جنگ کے دوران بھی معصوم بچوں تک کو قتل کیا اور کسی جرم یا ظلم سے گریز نہیں کیا۔ یہ کیسی بہادری تھی جو نہتے بچوں پر دکھائی گئی۔

ایرانی رہنما نے مزید کہا کہ پم اپنے شہدا کی قربانیوں سے حوصلہ حاصل کرتے ہوئے ملک کی سربلندی اور حتمی فتح تک اپنے موقف پر قائم رہیں گے اور کبھی اپنی منزل یا مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا کی مدد سے ایران پر گزشتہ برس جون میں شدید حملے کیے تھے جس میں ملکی ایٹمی سائنسدانوں، اہم کمانڈرز اور سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔

Back to top button