کشمیرکی کالعدم ایکشن کمیٹی کوبیرونی فنڈنگ حاصل ہے،راناثنا

وزیراعظم کے مشیرراناثنااللہ کاکہناہے کہ کشمیر کی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی قوتوں کی فنڈنگ اور مدد حاصل ہے، ایکشن کمیٹی نے شروع میں مہاجرین نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ۔ پر امن احتجاج اور لانگ مارچ حق ہے۔ مگر مسلح لشکر کشی سے مظفر آباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں شہداء کی قربانیوں میں تحریک کی آبیاری ہوئی ہے کسی کمیٹی کے مطالبے پر ضائع نہیں کیا جاسکتا۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس دفعہ اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا تھا، انہیں ہر طرح کی پیشکش کی گئی مگر وہ ٹھکراتے رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی قوتوں کی فنڈنگ اور مدد حاصل ہے، ایکشن کمیٹی نے شروع میں مہاجرین نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔
