پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کا آج امن معاہدے پر دستخط کا دعویٰ مسترد کردیا

 

 

 

پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی معاہدے پر دستخظ نہ کرنے کا بتاچکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کی وجہ سے 14 جون کو کرنا چاہتےہیں،ٹرمپ اس موقع کو علامتی اہمیت دےکر اپنی ذاتی تشہیر کا پروگرام بنارہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھاکہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط آج ہوں گے،معاہدے پر دستخط ہوتےہی آبنائے ہرمز سب کےلیے کھُل جائے گی،جب سکون ہوجائےگا تو مناسب وقت پر جاکر جوہری مواد کی باقیات حاصل کرلیں گے۔

ٹرمپ کاکل ایران کےساتھ معاہدے پردستخط کااعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ سارا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہوجائے گا،امریکا ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے منتظر ہے۔

Back to top button