ایران کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: صدر پزشکیان

 

 

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی، خود مختاری اور عوامی مفادات کے تحفظ کےلیے متحد رہے گا اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا ۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ نے ثابت کردیا کہ جب ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کا معاملہ درپیش ہو تو پوری ایرانی قوم تمام اختلافات سے بالاتر ہوکر متحد ہوجاتی ہے۔ایران کو درپیش چیلنجز اور بیرونی دباؤ کے باوجود عوام نے قومی یکجہتی کی ایک مثال قائم کی۔

پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کا آج امن معاہدے پر دستخط کا دعویٰ مسترد کردیا

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے دوران مختلف سیاسی،سماجی اور فکری حلقوں سے تعلق رکھنےوالے ایرانی شہری ایک صف میں کھڑےنظر آئے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی،خودمختاری اور عوامی مفادات کے تحفظ کےلیے متحد رہے گا اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے جھکے گا نہیں۔

 

Back to top button