برطانیہ میں فرینکلن طوفان نے تباہی مچا دی

80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں اور بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصورکردیا،
برطانیہ میں طوفان ڈیڈلی اور یونائس کے بعد فرینکلن سے نظام زندگی متاثر ہے۔طوفان کے باعث ہزاروں خاندان بجلی سے محروم ہیں جبکہ کئی مقامات پر سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

بل گیٹس نے ایک اور وبا کے خطرے سے خبردار کردیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں اور بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔ میٹ آفس نے بھی عوام کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کچھ علاقوں میں سیلاب کے باعث لوگ عارضی طور پر اپنے گھروں کو بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل آنے والے طوفان کے نتیجے میں برطانیہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Back to top button