سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی چیلنج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سائفر کیس کے سلسلے میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج کر دی گئی ہے، عمران خان نے وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں عدالتِ عالیہ سے چیئرمین پی ٹی آئی نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے، مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
دائر کی جانے والی درخواست کے مطابق مقدمے کی نقول تقسیم کرنے کے 7 دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے، ٹرائل کورٹ نے 7 دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدِنظر نہیں رکھا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فردِ جرم عائد کی اور ٹرائل بھی جلد بازی میں مکمل کرنا چاہتی ہے، اعلیٰ عدلیہ کی ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جلد بازی میں ٹرائل آگے بڑھانے سے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوں گے، مرکزی ثبوت سائفر ٹیلی گراف کی عدم موجودگی میں ٹرائل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی
جوڈیشل کمپلیکس کیس میں پی ٹی آٗئی رہنمائوں کے وارنٹ جاری
ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا 23 اکتوبر کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔
