جوڈیشل کمپلیکس کیس میں پی ٹی آٗئی رہنمائوں کے وارنٹ جاری

اے ٹی سی نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، عدالت کی جانب سے مراد سعید، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور سمیت 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹِ جاری کیے، دائمی وارنٹِ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے جاری کیے گئے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان،حسان نیازی، عمر سلطان اور محمد عاصم کے بھی دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزمان جہاں
عام شہریوں پر فوجی عدالتوں کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند؟
بھی نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
