پی ٹی آئی وکلا کوجیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغیر کسی رکاوٹ کے وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لا افسران کے تاخیر سے آنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کورٹ کی معاونت کیلئے کون آئے گا؟عدالت نے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہر ایک نواز شریف کی خوشیاں منا رہا ہے، مٹھایاں بانٹ رہا ہے، آپ سب کو نوازشریف کی پڑی ہے، اس کا استقبال کرنے جانا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ آخرکار چیئرمین پی ٹی آئی بھی سابق وزیراعظم ہیں، 1977 میں میرے والد بھی جیل میں رہے، میں بھی ان سے ملنے جیل جاتا رہا۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف اس دن ملاقات کر پاتے ہیں جس دن کیس ہو، اس دن بھی ملاقات ڈبے نما پنجرے میں ہوتی ہے۔
