پی ٹی آئی کا 5ایم پی ایز کو1ارب 20 کروڑ کی آفر کاالزام

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے 5 ایم پی ایز کو ایک ارب 20 کروڑ کی آفر کی گئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہماری ایک ایم پی اے مومنہ وحید کو پانچ کروڑ دیئے گئے ہیں، مظفرگڑھ کے ایم پی اے کو نامعلوم نمبروں سے کال اور رشوت کی آفر کی گئی، پی ڈی ایم کی طرف سے پانچ ایم پی ایز کو پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے، نامعلوم نمبروں سے کال، پی ڈی ایم کی طرف سے رشوت کی آفرز کی انکوائری ہونا ضروری ہے، نئے آرمی چیف سے درخواست کرتے ہیں سیاست میں مداخلت کو انشور کیا جائے، ادارے پرالزامات لگ رہے ہیں، ہم اداروں سے جھگڑا نہیں ورکنگ ریلیشن چاہتے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا الیکشن کمیشن کے وارنٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیلئے عدالت جائیں گے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کےعلاوہ ہر کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق چلے، پنجاب، خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کو تحلیل کر کے ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں اس وقت نیم مارشل لا کی کیفیت ہے، پنجاب اسمبلی میں آج ہمارے نمبرز188 سے زائد ہیں، مومنہ وحید لوٹی کےعلاوہ تعداد 188 ہے، انتخابات سے ہی پاکستان میں سیاسی استحکام لایا جا سکتا ہے، بدقسمتی سے الیکشن کی کوششوں کو روکا جا رہا ہے۔
جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر کی رقم ملنا غیبی امداد سے کم نہیں
