توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب کے ہاتھوں گرفتار

نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں دونوں ملزمان کی گرفتاری ڈال دی۔

نیب کی جانب سےانکوائری میں عدم تعاون پروارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان  کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: اعظم خان اور زبیدہ جلال کے بیانات ریکارڈ

قبل ازیں لاہور میں درج 9 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے تھے، لاہور پولیس کی ٹیم ایس پی کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ لاہور پولیس کی ٹیم انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے اجازت لے کر اڈیالہ جیل پہنچی تھی اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ 9 مئی کے حوالے سے مختلف کیسز میں بانی بی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی جائے گی۔

یادرہے کہ اسلام آباد کی عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئےانہیں بری کر دیا تھا۔

 

Back to top button