دورانِ عدت نکاح کے الزام پردرخواست کی سماعت 28اپریل تک ملتوی

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت کے دوران نکاح کے الزام پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائی کے لیے دائر پرائیویٹ کمپلینٹ پر سماعت ہوئی۔

سینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ کے روبرو اسلام آباد کے شہری محمد حنیف کی شکایت پر سماعت کے دوران جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گواہ مفتی سعید بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ساڑھے دس بجے آئیں گے، جس پر عدالت نے مزید سماعت میں وقفہ کردیا۔

 

ابتدائی سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کے ساتھ عدت میں نکاح کیا۔ عدت میں نکاح گناہ بھی ہے اور قانوناً جرم بھی، لہٰذا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 

درخواست گزار نے گزشتہ سماعت پر  عدالت میں ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا اور لاہور میں پڑھائے گئے نکاح کی کاپی بھی کمپلینٹ کے ساتھ منسلک  کی گئی جب کہ نکاح عدت کے دوران ہونے متعلق مفتی سعید کے بیان کا حوالہ بھی کمپلینٹ میں موجود ہے۔

بعد ازاں سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو گواہ مفتی سعید کے عمرہ کی غرض سے ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت آئندہ کی تاریخ مقرر کردے، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس بغیر کسی تاخیر کے مستعفی ہو جائیں

Back to top button