عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس نہ لینے پر مارشل لا کی دھمکی ملی

سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس نہ لینے پر جنرل باجوہ کی دھمکیوں سے پردہ اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ اپریل میں عدم اعتماد کے موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ تھا کہ اگر آپ نے عدم اعتماد کی تحریک واپس نہ لی تو میں مارشل لا لگا دوں گا، ان کا کہنا تھا کہ جب تحریک عدم اعتماد آئی تو جنرل باجوہ نے ہمیں بلایا اور کہا کہ اگر آپ تحریک عدم اعتماد واپس لیتے ہیں تو میں عمران خان کو استعفے پر راضی کرلوں گا، جب میں نے اور مولانا نے کہا کہ ایسے نہیں ہوگا تو انہوں نے کہا کہ مارشل لا لگ سکتا ہے، میں نے اور خالد مگسی نے کہا کہ بسم اللہ کریں اور مارشل لگائیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید چاہتے تھے میں عمران خان کے دور میں میڈیکل گراؤنڈ پر بیرون ملک چلا جاؤں، بلاول نے ٹھیک کہا ہے کہ اکیلے عمران خان کو نکالا ہے ابھی اس کے حواری موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بچوں کو تنخواہ دے کر دوسروں کے بارے میں باتیں کرواتا ہے، فوج کی ڈیڑھ دو سال بعد پالیسی بدل جاتی ہے، حالات واقعی خراب ہیں، کوشش ہے کہ اکتوبر میں الیکشن ہو جائیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے اور عمران خان کے ڈومیسائل کا فرق ہے، عمران خان اور جنرل فیض کا 2035 تک رہنے کا منصوبہ تھا۔

سافٹ ویئر

Back to top button