بھارت: ہمالیہ کے پہاڑی سلسلےمیں ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

بھارت میں زائرین کو لےجانے والاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، ہیلی کاپٹر میں سوار  پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ہیلی کاپٹر گرنےکا واقعہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا، جس میں ایک بچے سمیت 6 زائرین سوار تھے۔

اس حوالےسے ڈیزاسٹر ریسپانس اہلکار نندن سنگھ راجوار نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر  ریاست  اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر سے زائرین کو لے کر اڑا تھا جو گر کر تباہ ہوگیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ موسم کی خرابی بتائی جارہی ہے، کیدارناتھ مندر ہمالیہ کےپہاڑوں پر 11 ہزار 759 فٹ کی بلندی پر قائم ہے جہاں زائرین رخ کرتے ہیں۔

ایران اور اسرائیل کی جنگی صورتحال کے باعث ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے

 

واضح رہے رواں ہفتے بھارت کےشہر احمدآباد کےرہائشی علاقے میں بھی بھارتی ائیرلائن کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 279 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ بھی مندر کے راستے کے دوران ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Back to top button