بھارت بوکھلاہٹ کا شکار : بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئرمارشل ایس پی دھارکر عہدے سے برطرف

بھارتی انتہاپسند مودی سرکار نے حکم عدولی کرنے پر بری فوج کے اعلیٰ عہدیدار کے بعد بھارتی فضائیہ کےاعلیٰ افسر کو بھی برطرف کردیا۔
یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو عہدہ سنبھالنے کے 7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر منگل کی رات مقبوضہ کشمیرمیں رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے تاہم پاک فضائیہ کی جانب سےرافیل طیاروں کو فوری اور موثر انداز میں روکے جانے بعد ایئرمارشل ایس پی دھارکر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرسوال اٹھائے جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کےنائب سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا، بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کےسامنے بے بس ہوگئے تھے اور لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نےجام کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہوگئے، ایئرمارشل ایس پی دھارکر کی جگہ ایئر مارشل نرمدیشورتیواری کو بھارتی فضائیہ کا نیا چیف آف ایئراسٹاف مقرر کیا گیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔
مودی سرکار کے حکم پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عہدے سے فارغ
وائس چیف آف ایئر اسٹاف کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے، واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کےبعد یہ دوسری بڑی عسکری تبدیلی ہے، شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔
اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اورافواج کی پیشہ ورانہ خودمختاری کےدرمیان بداعتمادی کاثبوت ہیں۔
واضح رہےکہ مودی سرکار نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کےخلاف فوری طور پرمہم جوئی سےانکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو کمانڈر ناردرن کمانڈ کےعہدے سے ہٹا دیا۔