بھارت،مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی،11افراد ہلاک

بھارت کے شہر حیدرآباد میں ہندوؤں کے ایک مذہبی تہوار کے جلوس میں مورتی ہائی ٹینشن تارسےٹکراگئی۔11افراد ہلاک ہو گئے۔

 بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع رام ناتھ پور میں مذہبی جلوس کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سانحہ جنم اشٹمی کے موقع پر اس وقت پیش آیا جب یاترہ میں استعمال ہونے والا رتھ اچانک ٹوٹ گیا۔ کچھ نوجوانوں نے اسے دھکیلنے کی کوشش کی تو رتھ قریب موجود ہائی ٹینشن بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث متعدد افراد کرنٹ کی زد میں آگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مختلف سیاسی رہنماؤں نے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Back to top button