بی جے پی کے وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سینئر رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلم کرنل صوفیہ قریشی کو ہی دہشت گردوں کی صف میں لاکھڑا کیا اور انہیں دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا۔
بھارتی فوج کی مسلم کرنل صوفیہ قریشی نے آپریشن سندور کی تفصیلات بناتے ہوئے پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھارت کو پہنچنےوالے نقصانات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔
صوفیہ قریشی کی میڈیا بریفنگ پر ریاست مدھیہ پریش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے انتہا پسند رہنما اور وزیر وجے شاہ نے بجائے اپنی حکومت اور فوج کی ناکامی کو تسلیم کرنے کے مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرتےہوئے کرنل صوفیہ کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
وجے شاہ کاکہنا تھاکہ دہشت گردوں نے ہمارے ہندو بھائیوں کو کپڑے اتار کر قتل کیا،وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کےجواب میں دہشت گردوں کی بہن کو ہی آرمی کے جہاز میں ان کے گھروں پر حملہ کرنے کےلیے بھیجا، دہشت گردوں نے ہماری بہن کو بیوہ کیا،اس لیے مودی جی نے ان (دہشت گردوں) کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بہنوں کو انہیں سبق سکھانے کےلیے بھیجا۔
اس نفرت انگیز بیان کےبعد وجے شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر انہوں نے ایک تعزیتی بیان بھی جاری کیا ہےجس میں انہوں نے کہاکہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگنے کےلیے تیار ہوں،کرنل صوفیہ کی اپنی بہن سے زیادہ عزت کرتا ہوں۔
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتےہوئے وجے شاہ کو مدھیہ پردیش کی کابینہ سے فارغ کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے اپنے بیان میں کہاکہ جن کسی نے بھی یہ نفرت انگیز بیان دیا ہے اسے فوری طور پر معطل کیا جا نا چاہے۔
ممکن ہے امریکا پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا کرلے : ڈونلڈ ٹرمپ
ملک ارجن کھرگے نے کہاکہ پہلگام واقعے کے ذریعے دہشت گردوں نے ملک کو تقسیم کرنےکی کوشش کی لیکن پوری قوم متحد ہے،بی جے پی رہنما نے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق انتہائی گھٹیا،نامناسب اور نفرت انگیز بیان دیا۔
