پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گروں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشت گروں نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا اور 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کی نقل وحرکت کا پتا لگایا اور موثر طور پر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

Back to top button