ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی

مسلسل چار ہفتوں سے جاری مہنگائی کو بریک لگ گئی۔ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی آ گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.41 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے زیادہ کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں دال چنا 3 روپے تک مہنگی ہوئی،لہسن کی فی کلو قیمت میں دو روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
نجکاری کمیٹی نے نجکاری پروگرام کیلئے24اداروں کی منظوری دیدی
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء شامل، ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوئیں،ایک ہفتے میں بجلی 1 روپے 18 پیسے سستی ہوئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 23 روپے تک سستا ہوا۔
