آئندہ ہفتوں میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بیڈ گورننس کے ایشو کو اب ختم کیا جائے گا، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نواز شریف کو دکھ ہوا، آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند کر دیں گے۔
فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا گزشتہ ساڑھے 3 سال میں بیڈ گورننس تھی، آئی ایم ایف معاہدے کےمطابق سبسڈی صفر کرنی ہے، مہنگائی میں عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سونا 350 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا
انہوں نے کہاہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، سبسڈی صفر کرنے کیلئے پٹرول مہنگا کرنا پڑا، انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا۔
انکا کہنا تھا آئی ایم ایف معاہدے کے بغیر ورلڈ بینک پیسے نہیں دے گا، عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، سابق وزیراعظم نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کیں، آئی ایم ایف معاہدے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے دستخط ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں گورننس نہیں تھی صرف انتقام لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا آئی جی اسلام آباد نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا، آئی جی اسلام آباد نے اپنے مطالبات پیش کی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا25 مئی کو پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام تھا، یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب یہ لوگ روز سیاسی مخالفین کو گالیاں نکال رہے ہیں، کل کے جلسے میں 8 سے 10 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔
