سپیکر کوعمران کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس بھجوا یاجا چکا

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کا مکمل صفایا کر دیا ہے، ان کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق ریفرنس سپیکرقومی اسمبلی کو بھجوایا جاچکا ہے، اس ریفرنس پر 30 دن میں سپیکر کو فیصلہ دینا ہے، اس کے بعد وہ ریفرنس الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد فریق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نےکرسی کےشوق میں عدم اعتماد کو تاخیر کا شکار کیا، اسی کرسی کی ہوس میں کہا کہ میں نہ رہا تو فوج تباہ ہوجائے گی، عمران خان نے پھر سپہ سالار کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہر پاکستانی عمران خان کی ناکامی کا خمیازہ بھگت رہا ہے، عمران خان وہی شخص ہے جس نے کہا تھا کہ اگر مودی جیت گیا تو حالات بہتر ہوں گے، مگر مودی نےجو کشمیرکے ساتھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

ایاز صادق کہناتھا عمران خان نے چین اور سعودی عرب سے تعلقات خراب کیے، اب ان ممالک سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں، آج آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتبار نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستان تحریری معاہدہ کرکے بھی مکرجاتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قوم آج جو کچھ بھگت رہی ہے وہ عمران خان کی نالائقیوں کی وجہ سے ہے، سابق حکومت نے ریلوےکا خسارہ بڑھایا، نظام خراب کردیا۔

مسز رنبیر کپور عالیہ بھٹ نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی

انہوں نے کہا کہ بظاہر عمران جمہوری لیڈر ہیں مگر درحقیقت یہ آئین شکن ہیں، ان کاایک ہی کام ہے کہ لوگوں کو چور اور غداربناؤ۔ عمران خان پاکستان کواس مقام پر لائے جہاں سے واپسی ناممکن ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہم چیزوں کوٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے لیےآسان تھا کہ ہم بھاگ جاتے اور انتخابات کا اعلان کرتے، ہم بھاگ جاتے تو 90 دن کے لئے نگراں حکومت آجاتی جس سےکوئی بات نہیں کرتا۔

Back to top button