عید الضحیٰ پر سرکاری چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الضحیٰ پر 5 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کو کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے ارسال کی گئی سمری میں 10 سے 12 جولائی تک تعطیلات تجویز کی گئی تھیں، تاہم حکومت نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید الاضحی پر 8 جولائی سے 12 جولائی ( جمعہ تا منگل ) تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

مسز رنبیر کپور عالیہ بھٹ نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی

وزيراعظم کی جانب سے 8 سے 12 جولائی تک چھٹیوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال عید الاضحی 10 جولائی بروز اتوار کو منائی جائے گی، جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔قبل ازیں حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 4 چھٹیاں دی گئی تھیں۔ چھٹیاں 2 سے 5 مئی تک دی گئی تھیں۔

Back to top button