بند پاورپلانٹس فوری چلا نے کا حکم ، لوڈ شیدنگ پر رپورٹ طلب

طھوزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کے سبب بند پاور پلانٹس فوری طور پر چلانے کا حکم دیتے ہوئے لوڈ شیدنگ پر رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر برائے توانائی انجنئیر خرّم دستگیر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونی کیشنز فہد حسین نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اس کے علاوہ توانائی سے متعلق اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
کیا میاں، بیوی میں عمر کا فرق شادی کو متاثر کرتا ہے؟
اجلاس میں ملک بھر میں جاری بجلی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا۔
شہباز شریف نے ہدایت دی کہ انھیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے جس میں لوڈشیڈنگ کو وجوہات واضح کی جائیں۔
