ایک اور فرنٹ مین کاانکشاف،کروڑوں میں بھرتیاں کرائیں

تحریک انصاف کی حکومت کےاقتدار سے جانے کے بعد سے اس کے سکینڈلز سامنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک اور فرنٹ مین کا انکشاف ہوا ہے ،جس نے پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے لے کر بھرتیاں کرائیں۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک اور فرنٹ مین کا انکشاف ہوا ہے، ملزم فیاض بزدار عثمان بزدار کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔
100 روپے کے نوٹ پر موجود غلطیاں درست کرنے کا حکم آ گیا
حاصل دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے قریبی دوست فیاض بزدار نے پنجاب یونیورسٹی میں من مانیاں کیں، اور مبینہ طورپر کروڑوں روپے لے کر پنجاب یونیورسٹی میں بھرتیاں کرائیں
ٹی وی کے مطابق دستاویزات میں اساتذہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملزم فیاض بزدار کے کہنے پر اساتذہ اورملازمین کی نشستوں پر بھرتیاں کی گئیں۔
دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم فیاض بزدار نے سینئرپروفیسرز کو نظر اندازکرا کر جونئیر کو پرو وائس چانسلر لگوایا، اور سابق وزیراعلی عثمان بزدار نے جونیئر ڈاکٹر سلیم مظہرکو پی وی سی لگوایا۔
