ہمارے خلاف غداری کے ٹریند بشریٰ بی بی کے حکم پر چلائے گئے

مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ سابق وزیرعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حکم پر ہمارے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلاکر سیاست کو گندا کیا گیا، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں، کرپشن سامنے آنے پرپی ٹی آئی فوج کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد کا کہنا تھا عمران خان تین سال متواتر آرمی چیف اور ادارے کے بارے میں کہتے رہے کہ ایک پیج پر ہیں، سات واقعات جن میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی وہ تحریک انصاف کے کھاتے میں ہیں، عمران خان نت نئے جھوٹ گھڑنے کے ماہر ہیں، حکومت ختم ہونے لگی تو بیرونی سازش کا بیانیہ دیا گیا، پاکستان کو خطرہ بیرونی نہیں عمران خان کی کی اندرونی سازش سے ہے۔

مس مارول‘‘ میں کوک سٹوڈیو کا کونسا گانا آنے والا ہے؟

انہوں نے کہاعمران خان کو توشہ خان سے بہتر نام نہیں دیا جاسکتا، آپ نے پاکستان کی سیاست کو پہلے گندا کیااور پھر پاکستان کو سفارتی سطح پر گندا کیا، کل سے ایک ٹیپ وائرل ہورہی ہے جس میں سابق خاتون اوّل کی بات چیت ہے، گھریلو خاتون کا نظریہ آپ سب نے سن لیا ہوگا کہ انہوں نے حکم دیا کہ مخالفین کے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلائے جائیں اور جب وہ بات نہ بنی تو فارن تعلقات کو گندہ کیا گیا اس طرح آپ نے پہلے پوری سیاست کو گندہ کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران ن لیگی رہنمائوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو بھی چلائی جس میں مبینہ طور پر بشرٰی بی بی اور ارسلان خان کے درمیان غداری کے بیانیے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

انکاکہنا تھاآپ نے اربوں روپیہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کیا، آپ کرپشن کے ایفل ٹاور ہیں، آپ کا کردار یہ ہے کہ کسی ریاست کا تحفہ ملے تو اسے بیچ دیتے ہیں، آپ نے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی، اگر امریکا سے خط آیا تھا تو اس کے بعد 28 دن حکومت رہی کیوں احتجاج نہ کیا۔

صوبائی وزیر ملک احمد نے کہایہ واحد آدمی ہے جو کہتا ہے میں درست ہوں دوسرے سارے غلط ہیں، نیوٹرل کو نیوٹرل رہنے پر برا بھلا کہا گیا، جب ادارہ نیوٹرل پوزیشن ہر چلا گیا تو نیوٹرل کو گالی عمران خان نے دی،کس کو نہیں پتا کہ فرح گوگی نے اربوں روپے کیسے کمائے، عمران خان کیا یہ کرپشن آپ کی مرضی کے خلاف ہوسکتی ہے؟
اس موقع پر ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ کہ ’’لوٹ کر کھا گئے پاکستان، بشریٰ، گوگی اور کپتان‘‘، فرح گوگی نے 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جو کہ 60 کروڑ روپے مالیت کا تھا وہ پلاٹ 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں اپنے نام کروایا، احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی لے کر پلاٹ اپنے نام منتقل کروایا جب کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر ڈیل کرتی تھی۔

انکا کہنا تھا عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، عمران خان کی کرپشن پر تو نیٹ فلیکس میں سیریز بنے گی کیوں کہ فرح گوگی، بشری بی بی اور جمیل گجر کی ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان فرح گوگی اور اس کے خاوند کو واپس لائیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آپ کا کوئی ڈاکا 50 کروڑ سے کم کا نہیں، آپ کی کرپشن سامنے آتی ہے تو آپ فوج کو برا بھلا کہنا شروع کردیتے ہیں اور اداروں پر حملے شروع کردیتے ہیں۔

Back to top button