بلوچستان:مسافر بس کھائی میں جا گری،20 جاں بحق،11زخمی

صوبہ بلوچستان کے شہر ژوپ کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ کے پہاڑوں میں رالپنڈی سے کوئٹہ جانیوالے مسافر بس تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 11 ہوگئے۔

فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

تحصیل شیرانی کے اسسٹنٹ کمشنر مہتاب شاہ نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی صبح تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس اسلام آباد سے کوئٹہ آرہی تھی جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔ژوپ شہر کے سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور الحق نے بتایا کہ ہسپتال میں لائے گئے چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال ژوب اور سول ہسپتال مغل کوٹ منتقل کی گئیں، مرنے والے افراد کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی، انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ژوب ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے،انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ژوب میں قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر بس سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 22 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔ضلع کے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم نے بتایا تھا کہ بس تقریباً 23 افراد کے ہمراہ لورالائی سے ژوب کے لیے روانہ ہوئی اور اخترزئی کے قریب پہاڑ کی چوٹی سے گری، جس میں سوار 22 مسافر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

Back to top button