مسز رنبیر کپور عالیہ بھٹ نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی

حال ہی میں رنبیر کپور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونی والی بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ نے بالآخر اپنے حاملہ ہونے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ جیسے ہی عالیہ نے انسٹا گرام پر اپنے حاملہ ہونے کی تصویر شیئر کی، ہر طرف سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر ہسپتال کے ایک کمرے سے اپنی تصویر شئیر کی جس میں وہ سکرین کی جانب دیکھ کر مسکرا رہی ہیں، اداکارہ نے یہ تصویر انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی اور ساتھ لکھا ہمارا بچہ جلد آ رہا ہے۔ یہ خبر آتے ہی لاکھوں لوگ انھیں انسٹاگرام پر مبارک باد پیش کر چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر بھی عالیہ بھٹ کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔
عالیہ نے یہ خوشخبری دیتے ہوئے ایک نہیں دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے دوسری تصویر میں ایک شیر اور شیرنی اپنے ننھے بچے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، ان کی شیئر کی گئی تصاویر بھی ان کے مداح مبارک باد کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
مبارکباد دینے والوں میں بالی ووڈ سے منسلک شخصیات بھی نمایاں ہیں، پریانکا چوپڑا نے انھیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی بے تابی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مبارک ہو ہنی، انتظار نہیں کر سکتی، کرن جوہر نے لکھا میرا دل خوش ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

یاد رہے کہ دو ماہ قبل دونوں کی شادی نہایت سادگی سے ہوئی، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے باقی ستاروں کی طرح کسی بڑے ہوٹل، محل یا یورپ کے دلکش مقامات پر شادی کرنے کے بجائِے اس موقعے کے لیے اپنے گھر کا انتخاب کیا تھا، فلم انڈسٹری کے نامور جوڑے کو فلم فیئر ایوارڈ کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔
انوشکا شرما نے ’ممی ڈیڈی کلب‘ میں اپنے ساتھی فنکار جوڑے کی آمد پر انھیں خوش آمدید کہا، گلوکارہ شریا گوشال نے لکھا ’کیا زبردست خبر ہے، مبارک باد کے سلسلے کے ساتھ مزاح بھی جاری ہے جہاں اتنی جلدی اس خوش خبری پر ہلکے پھلکے تبصرے ہو رہے ہیں وہیں عالیہ کے علاوہ بالی ووڈ کی دیگر چند اداکاراؤں کا ذکر بھی ہو رہا ہے جو ماضی قریب میں ماں بنیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔

ایک وقت تھا جب بالی ووڈ میں اداکارائیں شادی کو خفیہ رکھتی تھیں اور یہ خدشات ہوتے تھے کہ انھیں کام نہیں ملے گا اور شاید یہ کچھ اتنا غلط بھی نہیں تھا لیکن حالیہ برسوں میں ایک تبدیلی دیکھنے کو ملی جہاں یہ فلمی اداکارائیں کیرئیر کے ساتھ شادی کرتی دکھائی دینے لگیں۔ کرینہ کپور نے اپنے کرئیر کے عروج پر شادی کی اور آج دو بچوں کی ماں ہیں، انوشکا شرما بھی ایک بیٹی کی ماں ہیں، کاجل، سری دیوی، ایشوریا رائے، دیپیکا، پریانکا، کترینہ نے بھی کرئیر کے عروج پر شادی کی، اسی طرح سونم کپور کے اُمید سے ہونے کی خبر رواں سال کے اوائل میں سامنے آئی تھی اور گزشتہ ہفتے ان کے حوالے سے بی بی شاور کی باتیں بھی سامنے آئیں۔

Related Articles

Back to top button