سونا 350 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی ہوئی تھی لیکن بدھ ایک بار پھر 350 روپے کا اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ دیکھا اور نئی قیمت 1824ڈالر فی اونس ہو گئی ہے-

آرمی چیف جنرل باجوہ اب ایکسٹینشن نہیں لیں گے

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔

Back to top button