اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی ،مزید 66فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملے جاری ہیں ۔24گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  27 افراد شہید ہوگئے۔صیہونی  فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

Back to top button