ٹی20،ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

ٹی20سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیزویمنز نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی سدرا امین 10 اور گل فیروزہ 14رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ ایسے میں ایک جانب منیبہ علی ڈٹ گئیں لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں ، منیبہ نے 47 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار  اننگز کھیلی ، پاکستان کا اسکور سات وکٹ پر 121 رنز  رہا۔مہمان ٹیم کی ہیلی میتھیوز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گرگئی ، پھر کپتان ہیلی میھیتوز نے شاندار  بیٹنگ کی ،43 گیندوں پر 58 رنز بنائے، شیمین کیمبل 21 رنز بناکر آوٹ ہوئیں ، آنے والی بیٹرز  نے ہدف دس گیندوں پہلے تین وکٹ پر پورا کر دیا۔

 ویسٹ انڈیز نے سات وکٹ کی فتح کے ساتھ پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

Back to top button